منگل، 27 ستمبر، 2022

Husban and wife relationships

عورت شوہر کے سامنے سچ کی زندگی گزارے


بیوی کوئ ایسا کام نہ کرے جس سے وہ خاوند کی نظروں میں گر جاۓ۔ چاہے وہ مال سے متعلق ہو یا اخلاق سے متعلق ہو۔ اس لیے کہ وہی سہاگن جسے پیا چاہے۔ سارا جہاں عورت کا سجن بن جاۓ۔ ذرا سوچیں کہ عورت کا کیا فائدہ اگر خاوند اسکا اپنا نہ بنا۔ اسکی زندگی تو خاوند کے ساتھ  وابستہ ہے۔ خاوند کی جگہ تو اور کوئ لے نہیں سکتا۔ اس لیۓ سارا جہاں ایک طرف اور اپنا خاوند ایک طرف۔


کوئ کام ایسا نہ کریں جس سے آپ خاوند کی نظروں میں گر جایئں۔ گِر کر انسان دوبارہ وہ مقام نہیں پاسکتا جو پہلے ہوا کرتا ہے۔ بیوی کو چاہہے وہ اپنے میاں کے مزاج کو پہچانے تاکہ گھر کے ماحول کو اچھا رکھ سکے۔


اپنے میاں کے سامنے سچ کی زندگی گزارے۔ بات کو بدل کر کرنا یا بات کو چھپا لینا یہ حقیقت میں جھوٹ ہوتا ہے۔ خاوند کے سامنے جب عورت نے خود ہی جھوٹ بولنے کی عادت ڈال لی تو اسکی بے برکتی پوری زندگی میں پڑے گی۔ تکلیف اٹھالینا ذلت کے اٹھالینے سے بہتر ہے۔


یاد رکھیں انسان جتنی محنت خامی کو چھپانے کے لیے کرتا ہے اس سے آدھی محنت میں وہ خامی دور ہوسکتی ہے۔ آپ کبھی بھی کوئ ایسا کام نہ کریں جس کی وجہ سے اپ کے میاں کے دل میں آپ کے لیے شک پیدا ہو۔ مثلاً خاوند کو یہ شک ہو کہ میری بیوی مجھ سے جھوٹ بولتی ہے، خاوند کو شک ہو کہ یہ پیسے چھپا لیتی ہے، خاوند کو یہ شک ہو کہ جن لوگوں کو میں ناپسند کرتا ہوں یہ ان سے تعلق رکھتی ہے۔ اس قسم کا کوئ بھی شک خاوند کے دل میں پیدا مت ہونے دیجیے۔ اس لیے کہ جس دل میں شک جگہ بنالے پھر اس دل سے محبت رخصت ہوجاتی ہے۔


رب تعالی عمل کی توفیق عطا فرماۓ۔ آمین۔

<script async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-3404148137114699"      crossorigin="anonymous"></script>



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں