بدھ، 28 ستمبر، 2022

Wife can take the expenses ?

بیوی ماں کے گھر ہو تو خرچہ لینا


سوال :

بیوی اپنے مایکے گئی تو اس کا خرچہ کس کے ذمہ ہے، اس کے والد کے ذمے یا شوہر کے ذمے؟ 

جواب :

حامدا و مصلیا و مسلما

اگر شوہر کی اجازت سے گئی ہے تو جتنا زمانہ شوہر کی اجازت سے رہے تو اتنا زمانے کا روٹی کپڑا شوہر سے لے سکتی ہے، اگر شوہر کی اجازت کے بغیر گئی تو نہیں مانگ سکتی، یا گئی تو شوہر کی اجازت سے لیکن جس دن بلایا اس دن نہیں آئی تو بعد کے دنوں کا خرچہ نہیں مانگ سکتی ہے۔

📗بہشتی زیور مردوں کے لئے صفحہ ۴۰۲ سے ماخوذ ز

واللہ اعلم بالصواب


بیوی کو والدین اور رشتہ دار سے ملنے سے روکنا

سوال :

کیا میں اپنی بیوی کو اس کے والدین اور رشتہ داروں سے ملنے سے روک سکتا ہوں؟ جب کہ فون پر بات ہوتی رہتی ہے.

جواب :

حامداومصلیاومسلما 

بیوی کو اپنے والدین اور قریبی رشتہ داروں سے ملنے سے روکنا جائز نہیں, ملنا اس کا حق ہے، جس کی تفصیل یہ ہے کہ اگر والدین ہفتے میں ایک بار آ سکتے ہوں تو بیوی کو مل کر چلے جائیں، داماد کی اجازت کے بغیر قیام نہ کریں اگر نہ آ سکتے ہوں اور مدت سفر ۷۷.۲۵ کلومیٹر سے قریب رہتے ہوں تو بیوی ہفتے میں ایک دن جا سکتی ہے، رات کے قیام کی اجازت دینے نہ دینے کا اختیار شوہر کو ہے، اگر مدت سفر یا اس سے دور رہتے ہوں تو مہینے میں ایک دن جا سکتی ہیں اور دوسرے رشتے داروں سے سال میں ایک مرتبہ مل سکتی ہیں۔

فتاوی محمودیہ ۱۸/۵۸۵ سے اور فتاوی علوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن فتویٰ نمبر 143909200390 سے ماخوذ

واللہ اعلم بالصواب 



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں