منگل، 18 اکتوبر، 2022

Anal sex in Islam

 



🌸 اینل_سیکس_اسلام_کی_نظر میں ۔۔۔!🌸

 کچھ لوگ اس آیت کو جواب بنا کر یہ نیچ فعل کرتے ہیں تو وضاحت کر دوں کہ وہ غلط ہیں۔اے ایمان والو تمہاری ازواج تمہاری کھیتیاں ہیں ۔

فصل حاصل کرنے کے لیے تخم( بیج) کہاں ڈالا جائے گا؟؟

یقیناً آپکا جواب ھوگا کھیت میں نہ کہ گٹر میں اولاد کے حصول کے لیے نکاح اور نکاح کے لیے پاکیزہ عورت  کا ہر کوئی خواہش مند ہے بلکہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسے باکرہ (ورجن) عورت ملے تو پھر اورل اینل سیکس سے متاثر ہو کر انکی نقل کیوں کرتے ہو؟ یاد رکھیں جنسی تعلق صرف اور صرف مقام شرم گاہ ہے ناکہ دبر (پاخانہ کی جگہ) جو مرد کسی عورت کے ساتھ پاخانہ والے مقام میں جماع کریگا اس پہ اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے جس پہ اللہ تعالیٰ نے لعنت کی اسکی دنیا اور آخرت تباہ ہوگئی جسکی مثال ابلیس ہے جو شخص اپنی بیوی کے ساتھ مقام دبر میں جماع کریگا اللہ تعالیٰ اسکی طرف کبھی بھی نظر رحمت نہیں فرمائے گا یہ لوط علیہ السلام کی قوم کا فعل ہے مغرب کی پورنوں گرافی سے متاثر ہو کر نوجوان نسل اس میں مبتلا ہیں اور اس وجہ سے کئی گھر تباہ ہوئے طلاق کی شرح بڑھ گئی اور ۔۔۔۔کئی ایسے امراض نے جنم لیا جو لاعلاج ہوتے ہیں یاد رکھیں عورت کو اگر ماہواری۔ ( مینسسز) ہو تو دوران ماہواری بھی جنسی تعلقات کئی بیماریوں کو جنم دے سکتا ہے یاد رکھیں اگر اللہ تعالیٰ نے نظر رحمت پھیر لی تو کیا باقی رہ جاتا ہے پورن ویڈیو کی آگ نے معاشرے میں اک ایسے مرض کو جنم دیا ہے جسکا نام ہے لانگ ٹائم سیکس ہر اک بندے کو چاہے بوڑھا ہو یا جوان اسکو ٹائمنگ والی ادویات چاہیے اور یہ ادویات گردوں کو متاثر کرتی ہیں عجب حال ہے ہم مردوں کا، ہمیں طاقت گھوڑے والی چاہیے اور ٹائمنگ کتوں والی عورت ذات نازک آبگینوں کی طرح ہے اسے عزت دیں اور صالح اولاد وہ آپکو دے گی اگر مرد نے الٹا راستہ اپنایا تو یہ نازک آبگینے ٹوٹ جائیں گے اور رشتے ٹوٹینگے اور دل اور روح مردہ ہو جائینگے اور رب العالمین کا غضب اس بندے پہ ھوگا جو فطرت سے ہٹ کر آتا ہے مغرب کی مجبوری ہے کہ وہ پلٹ کر نا دیکھے اگر مغرب پلٹ کر دیکھے تو پیرس لندن میں سوائے کیچڑ کے کچھ نہیں مشرق کی مجبوری ہے کے وہ پلٹ کر دیکھے تو کامیابی ہے کیونکہ پلٹ کر دیکھنے سے گنبد خضریٰ اور مدینہ کی گلیوں سے نور ہدایت جھلک رہا ہے میں نے  یہ پوسٹ صرف اور صرف اصلاح معاشرہ کی خاطر کی ہے اور حق بات بھی یہی ہے کہ جو لوگ نہیں جانتے وہ جان لیں اور جو جانتے ہیں انکا فرض ہے اپنے بچوں کو سیکس کی پیچیدگی ضرور سمجھائیں یہ اس دور کا بہت بڑا فتنہ ہے اپنی اولاد کو صحیح طور پر اس حوالے سے گائیڈ کریں اللہ تعالیٰ ہم سب کو نفس امارہ اور شیطان کے وساوس سے محفوظ رکھے آمین۔

                                    موت 

موت کا وقت مقرر ہے؛ جب زندگی کی مدت ختم ہو جائے تو موت اپنی آغوش میں لے لیتی ہے، خواہ انسان کسی بھی حالت میں ہو. لیکن اس سے بڑھ کر خوش نصیبی کیا ہو گی کہ آپ قرآن کی تلاوت کرتے اور کلمۂ توحید پڑھتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوں.

گذشتہ دنوں انڈونیشیا کی ایک خاتون اس وقت خالق حقیقی سے جا ملیں جب انھوں نے قرآن مجید مکمّل کیا. سورہ الناس پڑھ کر ساتھ ہی تکبیر کہی اور پھر سورہ بقرہ کی ابتدائی پانچ آیات تلاوت کیں؛ اسے الحال والمرتحل کہتے ہیں کہ ایک پڑاؤ کر کے اگلی منزل کے لیے طیار ہو جانا. اولئک ھم المفلحون پڑھ کر لا الہ الا اللّٰہ زبان پہ تھا کہ پیام اجل آن پہنچا اور وہ پروردگار کے حضور پیش ہو گئیں.



google.com, pub-3404148137114699, DIRECT, f08c47fec0942fa0


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں