بدھ، 19 اکتوبر، 2022

The wife has become the husband

google.com, pub-3404148137114699, DIRECT, f08c47fec0942fa0

بیوی بنی  ہے شوہر

دیکھو عجب ہے کتنا صاحب کے گھر کا منظر

شوہر بنا ہے بیوی، بیوی بنی ہے شوہر

سب فیصلے یہاں پر بیوی سنا رہی ہے

شوہر پہ بیٹھے بیٹھے آرڈر چلا رہی ہے

شوہر کو بن کے ڈائن آنکھیں دکھا رہی ہے

احوال اپنے گھر کا سب کو بتا رہی ہے

حاکم ہے گھر کی بیوی، شوہر ہے گھر کا نوکر

دیکھو عجب ہے کتنا صاحب کے گھر کا منظر

شوہر بنا ہے بیوی، بیوی بنی ہے شوہر

شوہر کے مشوروں کو سنتی نہیں ذرا بھی

شوہر پہ وہ اٹھاتی ہے بیلن بھی اور توا بھی

اس کے علاج کو تو ملتی نہیں دوا بھی

اپنی ہی غلطیوں کا شوہر کو دے سزا بھی

پچھتا رہا ہے شوہر ایسی لگائی لاکر

دیکھو عجب ہے کتنا صاحب کے گھر کا منظر

شوہر بنا ہے بیوی، بیوی بنی ہے شوہر

شوہر کا گالیوں سے کرتی ہے وہ سواگت

کچھ بات ہو تو ہرسو کرتی ہے اس کی شہرت

جھگڑے میں ہے وہ ماہر، چغلی کی اس کو عادت

کیا منھ لگائے شوہر ہے بدزبان عورت

ہر وقت تو تو میں میں ہر بات فتنہ پرور

دیکھو عجب ہے کتنا صاحب کے گھر کا منظر

شوہر بنا ہے بیوی، بیوی بنی ہے شوہر

شوہر بچارہ کامل اک زن مرید ٹھہرا

سر پر غلام بن کر باندھا تھا اس نے سہرا

خود اپنے زخم کو وہ کرتا رہا ہے گہرا

بیوی کی سنتے سنتے گویا ہوا وہ بہرا

کیا ہوگا اب اگر وہ پھوڑے گا اپنا ہی سر

دیکھو عجب ہے کتنا صاحب کے گھر کا منظر

شوہر بنا ہے بیوی، بیوی بنی ہے شوہر

بابا کا مشورہ ہے یا تو جدائی کرلے

یا دن ڈھلے سے پہلے دوجی لگائی کرلے

یا اپنے ہاتھ سے ہی اپنی پٹائی کرلے

یا جاکے اپنے گھر میں گھر کی صفائی کرلے

کہتا ہے رب کا قرآں حاکم ہے گھر کا شوہر

دیکھو عجب ہے کتنا صاحب کے گھر کا منظر

شوہر بنا ہے بیوی، بیوی بنی ہے شوہر



google.com, pub-3404148137114699, DIRECT, f08c47fec0942fa0


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں