جمعہ، 25 نومبر، 2022

Eyebrow banane ke bare mai

 pub-3404148137114699, DIRECT, f08c47fec0942fa0



شوہر کے کہنے پر آئبرو بنوانے کا حکم


سوال :

مفتی صاحب ! کیا عورت شوہر کے حکم پر آئبرو بنواسکتی ہے؟

جواب :

واضح رہے کہ خوبصورتی یا فیشن کے لیے آئبرو بنوانا یا باریک کرنا جائز نہیں ہے، حدیث میں ایسی عورت پر لعنت آئی ہے، اگرچہ شوہر کا حکم ہی کیوں نہ ہو، البتہ اگر آئبرو یا بھنویں حد سے زیادہ پھیل جائیں، تو انہیں تراش کر عام حالت کے مطابق بنانا جائز ہے، تاہم اس میں مبالغہ کرنا ممنوع ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذي: (باب مَا جَاءَ فِي الْوَاصِلَةِ وَ الْمُسْتَوْصِلَةِ وَ الْوَاشِمَةِ وَ الْمُسْتَوْشِمَةِ، رقم الحديث: 2782)
حدثنا احمد بن منيع، حدثنا عبيدة بن حميد، عن منصور، عن إبراهيم، عن علقمة، عن عبد الله، ان النبي صلى الله عليه وسلم: " لعن الواشمات والمستوشمات، والمتنمصات، مبتغيات للحسن مغيرات خلق الله "، قال: هذا حديث حسن صحيح، وقد رواه شعبة، وغير واحد من الائمة، عن منصور.

سنن أبی داود:
" وتفسير الواصلة التي ‏تصل الشعر بشعر النساء والمستوصلة المعمول بها ، والنامصة التي تنقش الحاجب حتى ترقه، ‏والمتنمصة المعمول بها.‏
والواشمة التي تجعل الخيلان (جمع خال) في وجهها بكحل أو مداد والمستوشمة المعمول بها.‏
وقال الحافظ في الفتح: "والمتنمصة التي تطلب النماص والنامصة التي تفعله ، والنماص: إزالة ‏شعر الوجه بالمنقاش، ويسمى المنقاش منماصاً لذلك، ويقال إن النماص يختص بإزالة شعر ‏الحاجبين لترقيقهما وتسويتهما".
ثم نقل تفسير أبي داود المتقدم للنماص.‏

الدر المختار: (407/6، ط: سعید)
” قطعت شعر راسھا ،اثمت ولعنت۔۔۔۔وان باذن الزوج ۔”

رد المحتار: (313/6)
لا باس باخذ الحاجبین وشعر وجھہ ،مالم یشبہ المخنث ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی


عـقـلـمـنـد مـیـاں اور بـیـوی


 1 عقلمند میاں بیوی اپنی اَنا کو چھوڑ کر معافی مانگنے میں پہل کرتے ہیں جبکہ بیوقوف میاں بیوی اَنا پرستی میں گھر تباہ کر لیتے ہیں

2 عقلمند میاں بیوی ایک دوسرے پر ہر وقت اپنی مرضی مسلط نہیں کرتے بلکہ ایک دوسرے کی پسند ناپسند کا احترام کرتے ہیں جبکہ بیوقوف میاں بیوی ایک دوسرے کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں رشتہ تباہ کر لیتے ہیں۔

3  عقلمند میاں بیوی ہر وقت اس فکر میں رہتے ہیں کہ کس طرح ایک دوسرے کو راحت پہنچائیں جبکہ بیوقوف میاں بیوی ہر وقت اس فکر میں رہتے ہیں کہ کس طرح دوسرے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر لیں

4  عقلمند میاں بیوی اتحاد میں ایک اور ایک گیارہ ہوتے ہیں جبکہ بیوقوف میاں بیوی بات بات پر جھگڑ کر تنہا رہ جاتے ہیں-

5  عقلمند میاں بیوی ایک دوسرے کے ماں باپ کو اپنے ماں باپ اور ان کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں جبکہ بیوقوف میاں بیوی ایک دوسرے کے ماں باپ کو بوجھ سمجھتے ہیں- 

6  عقلمند میاں بیوی تمام دنیا کے مقابلے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں جبکہ بیوقوف میاں بیوی دوسروں کو ایک دوسرے پر ترجیح دیتے ہیں۔

7  عقلمند میاں بیوی ایسی زندگی گزارتے ہیں جو ان کی اولاد کے لیے مثال ہو جبکہ بیوقوف میاں بیوی آپس کے جھگڑوں اور بدسلوکیوں سے اولاد کو بھی تباہی کے راستے پر ڈال دیتے ہی ہے -
                      

pub-3404148137114699, DIRECT, f08c47fec0942fa0    

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں