اتوار، 13 نومبر، 2022

Ruling on the clothes on the body at the time of sexual intercourse

 Ruling on the clothes on the body at the time of sexual intercourse


ہمبستری کے وقت بدن پر موجود کپڑے کا حکم

سوال :

ہمبستری کے وقت جو کپڑا بدن پر ہوتا ہے وہ بھی ناپاک ہو جاتا ہے کیا؟ حالانکہ اس میں ناپاکی نہ لگی ہو۔ رہنمائی فرمائیں۔
(المستفتی : محمد عزمان، مالیگاؤں)


----------------------------------------

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب وباللہ التوفيق :

جماع اور صحبت کے وقت بدن پر جو کپڑا ہو اگر اس پر نجاست نہ لگے تو وہ ناپاک نہیں ہوتا بلکہ 


پاک ہی رہتا ہے۔

بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ناپاکی کی حالت میں نکلنے والا پسینہ ناپاک ہوتا ہے، لہٰذا یہ کپڑے کو لگ جائے تو کپڑا بھی ناپاک ہوجاتا ہے، جبکہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ صحیح بات یہ ہے کہ حالتِ جنابت میں نکلنے والا پسینہ پاک ہے، یہ اگر کپڑوں کو لگ جائے تو کپڑا ناپاک نہیں ہوتا۔ اسی طرح کپڑوں پر اگر نجاست لگ جائے تو صرف اتنی جگہ اچھی طرح دھولی جائے کہ نجاست زائل ہوجائے تو یہ کپڑا پاک ہوجاتا ہے، اس لباس کا تبدیل کرنا ضروری نہیں۔

(فَسُؤْرُ آدَمِيٍّ مُطْلَقًا) وَلَوْ جُنُبًا أَوْ كَافِرًا أَوْ امْرَأَةً (طَاهِرٌ) طَهُورٌ بِلَا كَرَاهَةٍ۔ (شامی : ١/٢٢١)


وَحُكْمُ عَرَقٍ كَسُؤْرٍ۔ (شامی : ١/٢٢٨)فقط

واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
11 صفر المظفر 1444

- ستمبر 09, 2022

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں