جمعہ، 30 ستمبر، 2022

A few words of truth

 🌹🌹حقیقت کی چند الفاظ *(اک طوائف زادی کے خط میں لکھے ہوئے چند الفاظ*)


"مردوں کے نزدیک نکاح کے معنی محض کپڑے اتارنا ہیں، لہذا میں ہر رات مختلف نکاح کرتی اور صبح مطلقہ ٹھہر جاتی ہوں، کہتے ہیں بدکاری بہت بڑا جرم ہے مگر شاید فقط عورت کے لئے .. میں بھی زنا کو گناہ سمجھتی ہوں لیکن مردوں کو بے گناہ نہیں، ویسے عورت نے برائی کی طرف اپنے طور پر کبھی پہلا قدم نہیں اٹھایا، تم ہی مکڑی کا جال بچھاتے اور قسمیں کھا کھا کر پھنساتے ہو، سچ تو یہ ہے کہ جب کوئی مرد یہ کہتا ہے فلاں لڑکی سے پیار کرتا ہوں تو اس کا حقیقی ترجمہ یہ ہوگا کے وہ عشق کے نام پر اسے مادر زاد ننگا دیکھنے کا تمنائی ہے،، 

*ننگے جسم کو ڈھانپنے کے لئے کوئی پیسہ نہیں دیتا،*

مگر جسم ننگا کرنے کے لئے اپنی دولتیں لٹا دیتے ہیں!


خدایا فضل فرما، دل بدل دے

بدل دے دل کی دنیا، دل بدل دے


گنہگاری میں کب تک عمر کاٹُوں

بدل دے میرا رستہ، دل بدل دے


سنوں میں نام تیرا دھڑکنوں میں

مزا آجاۓ مولیٰ، دل بدل دے


ہٹا لوں آنکھ اپنی ماسِوا سے

جیوں میں تیری خاطر، دل بدل دے


کروں قربان اپنی ساری خوشیاں

تو اپنا غم عطا کر، دل بدل دے


سہل فرما مسلسل یاد اپنی

خدایا رحم فرما، دل بدل دے



google.com, pub-3404148137114699, DIRECT, f08c47fec0942fa0
<script async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-3404148137114699"      crossorigin="anonymous"></script>

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں