google.com, pub-3404148137114699, DIRECT, f08c47fec0942fa0
💕عورت کیسی ہونی چاہیے. ہر مرد بتا سکتا ہے.. مگر کیا وہ مرد جانتا ہے کہ مرد کو کیسا ہونا چاہیے. ایک اچھا مرد اور شوہر وہ ہوتا ہے جو عورت کی بڑی سے بڑی خطاء بھی ماف کر دیتا ہےجو حکمران بن کر نہیں.محافظ اور ساتھی بن کر رہتا ہے جو روٹی کپڑا پناہ دے کر احسان نہیں جتلاتا بلکہ شکر گزار نظر آتا ہے جو وحشت کے گھوڑے پر سوار ہو کر عورت کی اناء کی دھجیاں نہیں اڑاتا جو بن مانگے عورت کو محبت کے ساتھ ساتھ عزت بھی دیتا ہے جو اپنی اناء کی تسکین کے لیئے عورت کی عزت نفس کو کچلتا نہیں اور جو اپنے گھرانے کی خدمت کو عورت کا فرض نہ سمجتا ہو جو عورت کے ہر غم دکھ درد میں شریک ہوتا ہو ہاں وہ ایک اچھا مرد ہوتا ہے. ایک شوہر ہوتا ہے💕
نوٹ
عورت کو چاہیے کہ وہ خود کو صاف ستھرا رکھے مگر میری نظر میں ازدواجی زندگی کا ہر پہلو دو طرفہ ہونا چاہیے۔
بیوی اگر اپنے شوہر کیلئے خود کو صاف ستھرا رکھے تو شوہر پر بھی لازم ہے کہ وہ بھی خود کو اپنی بیوی کیلئے صاف ستھرا رکھے۔
اگر شوہر سارا دن کام کاج سے فارغ ہو کر واپس آتا ہے تو بیوی نے بھی دن کام کرتے گزارا ہے۔
بیوی اور شوہر دونوں پر لازم ہے کہ وہ ایک دوسرے کیلئے تیار ہوں اور صاف ستھرے رہیں
مگر حرام میں ویسے بھی لذت ہے مگر ان کیلئے جو کم ظرف ہوتے ہیں
دوسری بات یہ ہے کہ دونوں کو ہی خیال رکھنا چاہیے، اگر تیار نہ ہونے پر بیوی اپنے شوہر کو کشش نہیں کرتی تو میرے خیال میں گندی بنیان میں لپٹا شوہر بھی اپنی بیوی کو کشش نہیں کر سکتا۔
یہ الگ بات ہے کہ ہمارے معاشرے میں عورت کہہ نہیں سکتی مگر مرد کہہ دیتا ہے ورنہ یہ جذبات اور یہ خواہشات دونوں کی ہوتی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں